اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 3ہزار سال پرانی زمین سے ایسی چیز نکل آگئی کہ دیکھ کر ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا ‎

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کیک عسیر ریجن کے جرش مقام پر 3ہزار برس پرانے آثار دریافت ہو گئے۔ یہاں قومی ورثے کے ادارے کے سربراہ انجینیئر عبدالعزیز آل غانم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عسیر میں جرش تاریخی مقام ہے۔ یہاں حمیر تمدن کے کھنڈرات موجود ہیں۔ اسلامی دور کی بعض عمارتوں کے آثار بھی یہاں ملے ہیں۔ یہاں عباسی دور کی 2مسجدوں کے آثارپائے گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں مسجدیں ایک دوسرے کے اوپر بنی ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرش قلعے کی بنیادوں کے اوپر انہیں تعمیر کیا گیا تھا۔ قبل از اسلام دور کے متعدد نوادر بھی پائے گئے ہیں۔

9برس سے یہاں سعودی امریکی مشترکہ ٹیم تاریخی کھدائی کر رہی تھی حال ہی میں سعودی ماہرین آثار قدیمہ نے تن تنہا کھدائی کا کام مکمل کیا۔ جرش کے تاریخی قلعہ کے بیشتر اجزاء مل گئے ہیں۔ اس کی دیو ہیکل دیواریں نجران میں “الاخدود” مقام پر پائی جانیوالی دیواروں سے ملتی جلتی ہیں۔ دونوں کا طرز تعمیر ایک جیسا ہے۔ جرش قلعے کی دیواروں پر تاریخی نقش و نگار بھی بنے ہوئے ہیں جن سے ان کی طاقت اور ترقی کی نمائندگی ہوتی ہے۔ ان دنوں سعودی عرب کے مختلف مقامات پر تاریخی کھدائیاں تیزی سے کی جا رہی ہیں۔ جن سے اس علاقے کے انتہائی قدیم ہونے کے شواہد سامنے آرہے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…