منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف سے ملاقات کیلئےاڈیالہ جیل آنیوالے وزیراعظم آزادکشمیر کیساتھ کیا سے کیا ہو گیا، جیل انتظامیہ نے ایسا سلوک کر دیا کہ فاروق حیدر سوچ بھی نہیں سکتے تھے، غصے میں کیا کام کر دیا؟

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، جیل انتظامیہ نے کئی اہم شخصیات کو ملاقات سے روک دیا، محمود خان اچکزئی، جاوید ہاشمی اور وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر ملاقات کئے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف،

مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کیلئے جیل انتظامیہ نے آج جمعرات کا دن مختص کر رکھا ہے ۔ آج بھی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کرنیوالے افراد کا تانتا بندھا رہا جن میں ان کے اہلخانہ کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں تاہم کئی اہم شخصیات کو جیل انتظامیہ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات سے روک دیا۔ ان شخصیات میں پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شامل تھے۔ محمود خان اچکزئی نے ملاقات سے روکے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسا طریقہ اور قانون ہے کہ جیل انتظامیہ ہمیں نواز شریف سے ملاقات سے روک رہی ہے ۔ انہیں اس بات کا جواب سینٹ کی استحقاق کمیٹی کے سامنے دینا پڑے گا۔ ملاقات نہ ہونے پر جاوید ہاشمی نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی گاڑی جیل کے گیٹ کے سامنے کھڑے کرتے ہوئے گاڑی ہٹانے کیلئے ملاقات کی شرط رکھ دی جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نہایت غصے میں واپس روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بھی جیل انتظامیہ کی جانب سے کئی شخصیات کو ملاقات سے روک دیا گیا تھا جس پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر کئی شخصیات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے اس روئیے کو نامناسب اور خلاف آئین و قانون قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…