منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان مالا مال ہوگیا، دریائے سندھ کے ساحل پر تیل و گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت ، حجم کویت میں موجود ذخائر سے بھی زیادہ ،تحریک انصاف کی آنیوالی حکومت کو بڑی خوشخبریاں سنادی گئیں

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے کوسٹل ایریا میں پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے جن کا حجم کویت میں موجود ذخائر سے بھی زیادہ ہے۔ امریکی کمپنی نے کھدائی کے لئے پیشگی ادائیگی بھی کردی ہے۔

12 سال سے تاخیر کے شکار معاملے کو نگران حکومت نے عملی جامہ پہنایا جس سے سالانہ 100 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ عبداللہ ہارون نے خوشخبری دی ہے کہ دریائے سندھ کے ڈیلٹا پر گہرے سمندر میں پاکستانی سمندری حدود میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن کا حجم کویت میں دریافت ہونے والے ذخائر سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ گزشتہ بارہ سال سے التوا کا شکار تھا جسے نگران حکومت نے عملی جامہ پہنایا ہے اور امریکی کمپنی ایگزن موبیل نے کھدائی کرنے کے لئے حکومت پاکستان کو پیسگی ادائیگی بھی کردی ہے۔ عبداللہ ہارون نے کہا کہ تیل و گیس کے ان ذخائر کو نکالنے کیلئے گہرے سمندر میں پانچ ہزارمیٹر کھدائی کرنا ہوگی اور ایک اندازے کے مطابق حاصل ہونے والے تیل و گیس سے سالانہ 100 ملین ڈالر کی بچت ہوگی اور پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔  نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے کوسٹل ایریا میں پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے جن کا حجم کویت میں موجود ذخائر سے بھی زیادہ ہے۔ امریکی کمپنی نے کھدائی کے لئے پیشگی ادائیگی بھی کردی ہے۔ 12 سال سے تاخیر کے شکار معاملے کو نگران حکومت نے عملی جامہ پہنایا جس سے سالانہ 100 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…