جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

وہ گھڑی آہی گئی جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا قومی اسمبلی کا اجلاس کس تاریخ کو ہو گا؟عمران خان کے وزیراعظم بننے میں کتنے گھنٹے رہ گئے؟

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کردی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری ارسال کردی گئی ہے اور اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور پھر قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کے تحت 15 اگست سے پہلے

اجلاس بلانا لازمی ہے لیکن الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج میں تاخیر سسٹم کا نقص تھا تاہم تحقیقات سے آر ٹی ایس سسٹم کا نقص پتا چلا جائے گا۔علی ظفر نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد ہمارا اصل کام تھا اور یہ ذمہ داری ہم نے پوری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کا انتظار تھا ٗاب معمولات آنے والی حکومت سنبھالے گی اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…