پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

سی پیک منصوبہ پاکستان کو مہنگا پڑنے لگا ، لیگ ن کے 5 سال دور حکومت میں چین کیلئے برآمدات کتنی کم ہوئیں، درآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟افسوسناک انکشافات،تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح پر

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) ترقی و خوشحالی کا ضامن سمجھا جانے والا سی پیک منصوبہ پاکستان کو مہنگا پڑنے لگا ہے۔ مسلم لیگ ن کے 5 سال دور حکومت میں چین کے لئے برآمدات 35 فیصد کم ہوئیں جبکہ درآمدات ڈیڑھ گنا اضافے سے16 ارب ڈالر تک پہنچنے سے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ حکوم ت کے پانچ دور میں

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے متعلق کئے گئے بہت سے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت قرار دیاجانے والا سی پیک منصوبہ زحمت بننے لگا ہے۔ ملک میں ہر طرف چینی سامان بڑھنے سے مقامی مصنوعات کی بے قدری ہوتی نظر آ رہی ہے موبائل فون ، مشینری سے لے کر پالسٹک اور لوہے تک سب کچھ چین سے آ رہا ہے نہ پاکستان سے کوئی میٹریل خریدا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی پاکستانی کو اس منصوبے میں نوکری مل رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے گزشتہ پانچ برس میں چین کے لئے پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی اس کے برعکس ملک میں چینی سامان کی درآمدات ڈیڑھ گنا بڑھ کر 16 ارب ڈالر تک پہنچنے سے پاکستان کا چین کے ساتھ سالانہ تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ آئندہ حکومت کے لئے قابل غور بات ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر بننے والے منصوبے میں پاکستانیوں کو زیاد ہ سے زیادہ نوکریاں ملنی چاہئیں نہ کہ ہماری قوم صرف چوکیداری پر مامور رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…