جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

آر ٹی ایس کہاں سے آیا؟ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے عام انتخابات کے لئے 22ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیئے تھے ہمیں یہ معلوم نہیں کہ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سسٹم کس سے خریدا۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ آر ٹی ایس کہاں سے آیا؟ اسکا جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے۔

اب الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ آر ٹی ایس فیل ہو گیا اور نادرا کہتا ہے ایسا نہیں ہوا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری دعا ہے کہ عمران خان کی حکومت 5سال پورے کرے۔ آصف علی زرداری کیخلاف جے آئی ٹی کی تشکیل پر جواب دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں اس بارے میں بہتر جواب نہیں دے سکتا۔ میں یہ جانتا ہوں کہ ہر صورت قانون پر عمل ہو نہ کسی کو سہولت دی جائے اور نہ کسی کے ساتھ قانون سے ہٹ کر برتاؤ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…