بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کاسابق وزیراعظم نوازشریف کو آزاد کرانے اور ان سے ڈیل کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا،حیرت انگیز اعلان

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف، کمرشل قرضے اور دوست ممالک سے مدد حاصل کرنے کے آپشن موجود ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے 100 روز میں سمت کا تعین کریں گے، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں کمی کریں گے، سابق حکومت کے معاہدوں کو ختم نہیں کریں گے اور وفاقی حکومت جو بجٹ منظور کرائے گی اس کی ذمہ داری بھی لے گی، نواز شریف کو آزاد کرانے کیلئے ڈیل کی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔

وہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے مختلف آپشن موجود ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بانڈز جاری کرنے پر کام کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف ، کمرشل قرضے اور دوست ممالک سے مدد حاصل کرنے کے آپشن موجود ہیں، نواز شریف کو آزاد کرنے کیلئے ڈیل کی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف نہیں دے سکتے، 100روز میں سمت کا تعین کریں گے، عوام سے کسی معاہدے یا فیصلے کو نہیں چھپایا جائے گا، گزشتہ حکومت کے کئے گئے معاہدے پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، اسٹیل مل اور پی آئی اے سمیت 200اداروں کی نجکاری کی بات نہیں کی، خسارے میں چلنے والے اداروں کو ویلتھ فنڈ میں ڈالیں گے، ایف بی آر کا نیا چیئرمین تعینات کریں گے، ملک میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہو رہا ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں کمی کی جائے گی، سابق حکومت کے معاہدوں کو ختم نہیں کریں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے گا، قطر سے ایل این جی درآمد کے معاہدے پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، حکومت جو دفاعی بجٹ منظور کرائے گی اس کی مکمل ذمہ داری بھی لے گی)



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…