پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اہم ترین حلقے میں پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط نہ ہونیکی وجہ سے عمران خان کے بڑی تعداد میں ووٹ مسترد ہوگئے،ن لیگ نے خوشیاں منانا شروع کردیں،سنگین الزامات عائد

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے پیچھے پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے 39ووٹ مسترد ہوگئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے وکلاء کے اعتراض کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فریقین کے وکلاء کو آج ( بدھ ) کے روز دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین سوہل نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے دوبارہ گنتی کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور حیلے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں انہوں نے بتایا گزشتہ

روز پانچ پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے اس دوران 39بیلٹ پیپرز کے پیچھے صرف مہر تھی جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط موجود نہیں تھے جس پر انہیں مسترد کر دیا گیا تاہم پی ٹی آئی کے وکلاء نے اعتراض اٹھا یا ہے کہ ان ووٹوں کو تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کے پیچھے مہر تو کوئی بھی لگا سکتا ہے ۔آر او نے مزید گنتی رکوا دی ہے اور آج ( بدھ) کے روز فریقین کے وکلاء کو اس پر دلائل کے لئے طلب کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شارق سوہل ایڈووکیٹ اس بارے میں اپنا موقف دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…