پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید چار کشمیری نوجوان شہید‘کشمیری مشتعل جوابی کارروائی میں ایک میجر سمیت بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ہلاک،حالات بگڑ گئے

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں چار اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی قابض فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں گریزکے علاقے گووند میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کا رروائی کے دوران شہید کیا ۔ اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کی گشت پر مامور ایک ٹیم پر حملے میں ایک میجر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 35۔ اے کی منسوخی کی غرض سے دائر عرضداشت کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کئے جانے کے باوجود جموں و کشمیر کے مستقل اور پشتینی باشندگی سے متعلق قانون سے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاجی پروگرام جاری رہیگا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے سماعت چند ہفتوں کیلئے موخر کرنے سے عدالت کے ارادوں کاعندیہ ملتا ہے جس نے آر ایس ایس کی پشت پناہی والی ان درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کیا ہے اور آر ایس ایس کا کشمیر سے متعلق ایجنڈا جانا پہچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پورے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سماج کے تمام طبقوں بشمول تاجر برادری ، وکلا، سول سوسائٹی کے اراکین اور ٹرانسپوٹرزکیساتھ مشاورت کے بعد ایک متحدہ حکمت عملی وضع کرکے اس پر عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مختلف خطوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے اس قانون کے تحفظ کیلئے مکمل اتحاد ، یکجہتی اور بلند حوصلے کے اظہار کا خیرمقدم کیا

کیونکہ یہ قانون ہم سب کے بحثیت قوم کے بقاء کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ حریت قائدین نے کہاکہ یہ قانون جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کیساتھ براہ راست وابستہ ہے کیونکہ کشمیری عوام کو ابھی تک انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت نہیں دیا گیا ہے جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے ان سے کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ساز ش کا مقصد مقبوضہ علاقے میں غیر ریاستی باشندوں کو بسا کر یہاں کے آبادی کے تناسب کے بگاڑناہے تاکہ تنازعہ کشمیر کی ہیت و حیثیت کو تبدیل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے یک زبان ہو کر بھار ت کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ان کیخلاف رچائی جارہی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔حریت رہنماؤں نے کہاکہ گذشتہ70 برس سے کشمیری عوام ان پر ٹھونسے گئے بھارت کیساتھ مشروط الحاق کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اوراب صورتحال یہ ہے کہ ہمارا وجود ہی خطرے میں پڑ گیا ہے اور ہم سب کو اسکے احتجاجی تحریک چلانی ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ 70 برس سے جاری جارحیت کے خلاف غیور کشمیری عوام نے جس طرح مزاحمت کی اس بار بھی موجودہ جارحیت کے خلاف بھرپور مذاحمت کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اورحریت قیادت اپنی شناخت اورکسی حتمی حل تک جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے خلاف بھر پور مزاحمت کرینگے اور بھر پور سیاسی تحریک چلانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہ عوام اور خاص طورپر نوجوانوں کی تحریک آزادی کیلئے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…