پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ڈان لیکس فوج نے نہیں کرائی، فوج نے اس وقت کے حکمرانوں کو چار ماہ تک کیاسمجھایا تھا؟اب حسن اور حسین نوازکے ساتھ کیا ہوگا؟شیخ رشید کے انکشافات، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)عوامی ملی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’’نیا پاکستان‘‘ این آر او کی جانب نہیں جائے گا ۔عوام نے کرپشن کے خلاف ہمیں ووٹ دیا ہے ۔نئی حکومت کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر عوام کے مفاد میں فیصلے کرے گی ۔ڈان لیکس فوج نے نہیں کرائی ۔ فوج نے اس وقت کے حکمرانوں کو چار ماہ تک سمجھایا کہ اداروں کو آئین کے تحت عزت دی جائے ۔اگر ہم نے ادارے ٹھیک نہیں کیے تو یہ ہماری ناکامی ہو گی۔شاہد خاقان عباسی اور

شہباز شریف کے 200 ارب کے کرپشن کیسز آنے والے ہیں ۔ حسن اور حسین کو انٹر پول کے ذریعہ پاکستان لایا جائے گا۔انتخابات کو صرف اس لیے غیر شفاف نہیں کہا جاسکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل نہیں کرپائے ۔ 65فیصد جماعتوں کی قیادت نیب کے کیسز میں مطلوب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل کہتا ہے کہ عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اب تک پالیسیاں پیش نہیں کیں اور سیاسی ٹولوں نے مخالفت شروع کر دی ۔ آزادانہ خارجہ پالیسی کو فروغ دیں گے ۔ نیا پاکستان غریب کا پاکستان بنے گا ۔ نئی حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی ۔ نہ کسی این آر او ملے گا اور نہ سی پیک کا منصوبہ رکے گا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے 200 ارب کے گھپلے کے کیس آنے والے ہیں ۔ حسن اور حسین کو انٹر پول کے ذریعہ پاکستان لایا جائے گا ۔ گذشتہ ادوار میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی پارٹیاں اس وقت جیلوں میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس فوج نے نہیں کرائی ۔ چار ماہ تک فوج نے سمجھایا کہ فوج کو آئین کے تحت عزت دیں ۔اگر ہم نے ادارے ٹھیک نہ کرے تو یہ ہماری ناکامی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تینوں گروپوں کے ساتھ میرے قریبی تعلقات ہیں ۔

کراچی نے عمران خان کو محبت سے نوازا ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے ۔اس اتحاد سے کراچی کے حالات میں بہتری آئے گی اور شہر کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر پارٹیوں کے ساتھ صلح صفائی چاہتے ہیں ۔ اگر ہماری پالیسیوں کے خلاف کسی کو کوئی شکایت ہو تو ہم حاضر ہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کو اس لیے غیر شفاف نہیں کہہ سکتے کہ اس الیکشن میں مولانا فضل الرحمن ہار گئے ۔

مولانا فضل الرحمن جب 25 سالوں سے حکومت کے مزے لے رہے تھے تو عمران خان اس وقت جدوجہد کر رہے تھے ۔ پی ٹی آئی نے ابھی تک کوئی پالیسی پیش نہیں کی لیکن سیاسی ٹولے ابھی سے نئے پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ اپنے دور حکومت میں آزاد خارجہ پالیسی کو فروغ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والے یہ وہی سیاست دان ہیں ، جنہوں نے عمران خان کے چار حلقے کھولنے میں چار سال لگا دیئے ۔ اب یہ پورے پاکستان کے حلقے کھلوانے کی بات کر رہے ہیں ۔

سیاسی پارٹیاں کوئی ایسا حلقہ بتا دیں ، جہاں دو نمبر بیلٹ پیپر پائے گئے ہوں ۔ انتخابات صاف شفاف طریقے سے ہوئے ۔ امن وامان کی صورت حال پوری قوم کے سامنے ہے ۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ کیا امریکا کے انتخابات میں بھی جب ٹرمپ جیتے تو بیلٹ پیپر باہر پائے گئے مگر وہ جعلی پیپر تھے ۔ اسی طرح پاکستان میں جو بیلٹ پیپر ز مختلف مقامات سے مل رہے ہیں

وہ جعلی بیلٹ پیپر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اس صورت حال میں تبدیل ہوں گے ، جب ٹاپ کے 40 کرپٹ لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کو جیل میں ایئر کنڈیشنز اور انٹرنیٹ نہ دیا جائے تو ملک کرپشن سے صاف اور ترقی کی جانب گامزن ہو گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر لوگ ہنستے تھے جب میں اپنے انٹرویوز میں کہتا تھا کہ عمران خان 100 سے زائد نشستیں جیتیں گے۔ عوام نے عمران خان کے کاندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ عمران خان عوام کے معیار پر پورا اتریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…