اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلی کاپٹر کیس میں پشاور نیب میں پیشی، عمران خان وکیل کے بجائے خود سوالات کا جواب دینے بغیر پروٹوکول نیب آفس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ایک بار پھر اداروں کے احترام کی عمدہ مثال قائم کر کے سب کے دل جیت لئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کیس میں پشاور نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ملک کے متوقع وزیراعظم کا آج طلب کر رکھا تھا۔ عمران خان وکیل کے بجائے خود صبح کے وقت بغیر پروٹوکول صرف دو گاڑیوں کے ہمراہ نیب پشاور آفس پہنچے ۔
ان کے ساتھ تحریک انصاف کے علی زیدی ، اسد قیصر اور پرویز خٹک موجود تھے۔ جبکہ معاون خصوصی عون چوہدری اور بابر اعوان دوسری گاڑی میں ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے ایک گھنٹہ نیب آفس میں گزارا جس دوران ان سے نیب ٹیم نے مختلف سوالات کئے اور ایک سوالنامہ بھی دیا ہے جو کہ 15روز میں جمع کروانا ہوگا۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔