بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں کوئی مشکل نہیں لیکن۔۔۔۔! سینیٹر چودھری سرور نے خبردار کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو قومی وپنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں کوئی مشکل نہیں البتہ سخت مقابلہ متوقع ہے عمران خان نے ملک میں خوشحالی لانے کا پلان دیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں کارکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت حاصل ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے عمران خان کافیصلہ سب کوقبول ہو گا ۔

ایک انٹرویو میں سابق گورنر پنجاب سینیٹر چودھری سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے عمران خان کا فیصلہ سب کو قبو ل ہو گا۔ اور عمران خان نے بتایا ہے کہ ملک میں کیسے خوشحالی لانی ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے اور وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئے گی اسی طرح پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 123 مسلم لیگ ق کے 8 اور 20 آزاد ارکان کے ساتھ کل 150 ارکان کی اکثریت حاصل ہے چودھری سرور نے کہا کہ ہماری جماعت کی خیبر پختونخواہ میں کار کردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام نے دوتہائی اکثریت سے دوبارہ منتخب کیا ہے ہماری تیاری مکمل ہے اور 100 دن کا ایجنڈا ضرور پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت میںآنے سے پہلے تیاری کے طور پر شیڈو کابینہ بنانی چاہئے لیکن اس سے پارٹی میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔  تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو قومی وپنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں کوئی مشکل نہیں البتہ سخت مقابلہ متوقع ہے عمران خان نے ملک میں خوشحالی لانے کا پلان دیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں کارکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت حاصل ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے عمران خان کافیصلہ سب کوقبول ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…