بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سابق کپتان کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے بڑا اقدام! فنڈز کیلئے ورلڈ کپ 1992ء میں استعمال ہونے والی کون سی چیز نیلامی کیلئے پیش کر دی؟ جاوید میاندادنے سب کے دل جیت لئے

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد بھی ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے میں پیچھے نہ رہے ، جاوید میانداد نے 1992ء کے عالمی کپ میں استعمال ہونے والی گیند نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے، اس کی نیلامی سے جو رقم حاصل ہو گی وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیمز سپورٹ پروگرام فنڈ میں جمع کرائی جائے گی،

پاکستان کے سابق معروف کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک اثاثہ اپنے پاس سنبھال کر رکھا ہوا تھا جسے وہ ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے نیلام کرنا چاہتے ہیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ اس وقت کا کوئی بیٹ بھی ان کے پاس ہوتا مگر صرف ایک گیند ہی ہے جسے وہ فلاحی مقصد کی خاطر دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی یہ گیند امپائر برائن ایلڈرج نے اس وقت دی تھی جب وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے کرائسٹ چرچ میں تھے۔جاوید میانداد نے اپنے بیان میں کہا کہ برائن ایلڈرج نے یادگار گیند انہیں یہ کہتے ہوئے دی تھی کہ پاکستان کو عالمی کپ جتوانے میں آپ کا بھی اہم کردار تھا اس وجہ سے یہ گیند آپ کے پاس ہی ہونی چاہئے۔جاوید میانداد نے کہا کہ وہ یہ گیند ڈیمز کی تعمیر کے لیے نیلام کرنا چاہتے ہیں اور وہ لوگ جو دنیا بھر میں میرا یہ بیان سن رہے ہیں وہ یہ سمجھیں کہ وہ اپنا پیسہ جاوید میانداد کو نہیں بلکہ ڈیمز کی تعمیر اور آنے والی نسلوں کی بھلائی کے لیے دے رہے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…