اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فارورڈ بلاک،پرویز خٹک نے بغیر اجازت کے اجلاس بلالیا،وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے خیبر پختونخوا میں نمبر گیم شروع ،سابق وزیراعلیٰ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہم سب خان کے سپاہی ہیں، وزارت اعلیٰ کے بارے میں عمران خان فیصلہ کرینگے،پرویزخٹک

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت کے باوجود پی ٹی آئی کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا،وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں نمبر گیم شروع کردی۔ سپیکر ہاؤس پشاورمیں نومنتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے غیر رسمی اجلاس بھی ہوا۔خیبر پختونخوا میں میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کیمطابق پرویز خٹک نے بغیر اجازت کے سپیکر ہاؤس میں نو منتخب اراکین کو اعتماد میںلینے کیلئے اجلاس بلایا ۔ ذرائع کیمطابق اجلاس میں تیس سے

زائدنو منتخب اراکین نے شرکت کی۔تاہم وزیر اعلی کے عہدے کیلئے امیداوار عاطف خان سمیت کئی دیگر اراکین نے شرکت نہیں کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں اور وزارتوں کا فیصلہ عمران خان خود کرینگے ۔انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہم سب خان کے سپاہی ہے، وزارت اعلی کے بارے میں عمران خان فیصلہ کرینگے ، ہمارے ایم پی ایز میں کوئی اختلاف نہیں، عمران خان جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا، ایم پی ایز کا تعارفی اجلاس تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…