منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

مولانافضل الرحمان کی وزیراعظم بنانے کی تجویز،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اے این پی، ایم ایم اے کا اجلاس، قومی اسمبلی میں گرینڈ الائنس کے قیام پر اتفاق،تحریک انصاف کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 30  جولائی  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوگیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کے پارلیمنٹ میں جانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔پیر کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر پر مسلم لیگ (ن) ،پیپلزپارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ہوا

جس میں شہباز شریف،سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، مشاہد حسین سید، عبدالقادر بلوچ، شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ،راجہ ظفرالحق اور دیگر (ن) لیگی رہنماؤں نے شرکت کی ۔پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت خورشید شاہ نے کی جس میں شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویزاشرف اور یوسف رضا گیلانی شامل تھے جبکہ غلام بلور، میاں افتخار، مولانا فضل الرحمن اور مولانا انس نورانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی بھی اس الائنس کا حصہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اندر اور باہر سخت احتجاج اور آئندہ دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمن نے حلف اٹھانے کے بارے میں کچھ تحفظات کا اظہار کیا تاہم وہ ایم ایم اے کے پارلیمنٹ میں جانے پر رضا مند ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے اصرار پر حکومتی نمبر گیم کو آن رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں اپوزیشن میں ایک وائٹ پیپر بھی جاری کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ اجلاس میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلئے بلوچستان کی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے اور شامل کرنے کی کوشش پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے پی سی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن نے تمام شرکا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ وفاق میں حکومت بنانے کا کیوں نہیں سوچتے؟اگر نمبر گیم پر محنت کی جائے تو کامیابی مل سکتی ہے اور پی پی اور (ن) لیگ ارادہ کر لیں تومیں زور لگانے کو تیار ہوں۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…