کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں مزید 3روپے کمی، 125روپے کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرا بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 3روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 3.86روپے سستا ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر چند روز میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 122 روپے کا ہوگیاہے۔ دوسری جانب روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی
میں ایک ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کر گیا تھا ۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 4 روپے سستا ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں بہتری اور ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں اضافے کو تحریک انصاف کی عام انتخابات میں کامیابی کے شگون سے تعبیر کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جیت نے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔