اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف سے حمایت کے بدلے میں کیا واقعی وزیراعلیٰ پنجاب یا ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ مانگ لیا؟پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی میدان میں آگئے اور واضح کیا کہ انہوں نے کسی بھی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ایک خبر پر مونس الٰہی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے ایسا کوئی بھی مطالبہ نہیں کیا، خبریں لگانے سے پہلے ہم سے رابطہ کرلینا چاہیے تھا۔
دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ، ق لیگ کے پاس 8اراکین ہیں جن کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کو 139اراکین کی حمایت مل گئی جبکہ حکومت بنانے کے لیے 149اراکین کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی آزاد اراکین سے بھی رابطے میں ہیں اور آج وہ عمران خان سے ملاقات بھی کرینگے۔