لاہور (نیوزڈیسک)دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی آئی سرجن ڈاکٹر حسین احمد خاقان کو ایشیاءپیسیفک اکیڈمی آف اپتھمالوجی نے انٹرنیشنل ریسرچ اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر حسین احمد خاقان لاہور جنرل ہسپتال میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں چائنہ میں منعقدہ انٹرنیشنل کانگریس میں بہترین تحقیقی مقالہ جات پیش کرنے پر ایوار ڈدیا گیا۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اسسٹنٹ پروفیسر امراض چشم ڈاکٹر حسین احمد خاقان کو ایوارڈ کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں۔ وہ طب کے ہر شعبہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنی ذہانت اور ریسرچ کے جوہر دکھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان باصلاحیت ماہرین کی بدولت نہ صرف غریب مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات میسر آئیں گی بلکہ میڈیکل کے طلبہ بھی ان کی صلاحیتوں و تجربات سے استفادہ کرسکیں گے۔