اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما زعیم قادری کی اہلیہ کا( ن) لیگ چھوڑنے سے انکار،نجی ٹی وی کے مطابق زعیم قادری کی اہلیہ عظمیٰ قادری نے (ن )لیگ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے ۔عظمیٰ قادری کا نام ن لیگ کی مخصوص نشستوں کی میرٹ لسٹ میں شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔اس فیصلے کے بعد زعیم قادری کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ الیکشن سے پہلے زعیم قادری نے ن لیگ کیخلاف بغاوت کا اعلان کردیا تھا اورانہیں عام انتخابات میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔