اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی جنرل نشست پر تین اقلیتی امیدواروں نے بھی میدان مار لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 222تھرپارکر سے مہیش کمار ملانی وہ واحد اقلیتی سیاستدان ہیں جو جنرل نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نےایک لاکھ6ہزار430ووٹ حاصل کئے اور کامیابی حاصل کی۔
انکے مقابلے میں جی ڈی اے کے امیدوار ارباب ذکااللہ نے 87ہزار261 ووٹ لیے ۔ہری رام کشوری لعل سے میرپور خاص کے حلقہ پی ایس PS 47 نے ایم کیو ایم پاکستان کے مجیب الحق کو شکست دی جبکہ پی ایس 81 پر گیانومل نے جامشورو اتحاد کے ملک چنگیز کو شکست دی۔واضح رہے کہ تینوں اقلیتی نمائندوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔اس سے پہلے اقلیتی امیدوار سینٹ میں بھی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے پہنچ چکے ہیں۔