ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پی سی بی کا آئندہ چیئر مین “دیکھو اور انتظار کرو”

datetime 28  جولائی  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) نئی حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے لئے کئی لوگ متحرک ہو چکے ہیں جبکہ موجودہ چیئر مین نجم سیٹھی ’’دیکھو اور انتظار کرو‘‘ کی پالیسی پر کاربند ہیں۔عمران خان کے نئے وزیر اعظم بننے سے قبل ہی کرکٹ کی بعض شخصیات چیئرمین پی سی بی کی کرسی سنبھالنے کے خواب دیکھنے لگی ہیں، ان میں ایک پی ایس ایل فرنچائز کے مالک سمیت بعض سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض لوگوں نے عمران خان کی قریبی شخصیات کو یقین دلانا شروع کردیا ہے کہ ان سے بہتر انتخاب کوئی ثابت ہو ہی نہیں سکتا۔دوسری جانب لاہور میں واقع بورڈ آفس میں بھی حکومت کی تبدیلیوں کا چرچا ہے اور ملازمین تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ اس کا کس پر اثر پڑ سکتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی حسب معمول دفتر آئے اورروزانہ کے امور انجام دیے۔قریبی ذرائع کے مطابق انھوں نے ’’دیکھو اور انتظار کرو‘‘ کی پالیسی اپنا لی ہے اور وہ خود سے میدان خالی نہیں کریں گے جبکہ عمران خان کسی صورت بھی نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ا نتخابات کے دنوں میں بھی سابق بولر اور بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکرخان، عمران خان کے آس پاس نظر آتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں چیئرمین کی ذمہ داری ملنا مشکل ہے کیونکہ عمران خان کو بھی اس بات کا اندازہ ہے کہ دونوں کی قربت سے سب واقف ہیں ایسے میں اگر ذاکر خان کو کوئی بڑی ذمہ داری سونپی گئی تو دوستی نبھانے کا الزام لگ جائے گا، ذاکر خان بھی موجودہ عہدے سے خوش ہیں جہاں وہ کئی برس سے بغیر کام کیے ماہانہ تنخواہ و دیگر مراعات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…