اسلام آباد( آن لائن ) گیلپ ایگزیٹ پول نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی اکثریت عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ گیلپ پاکستان ایگزیٹ نے الیکشن ڈے پر ووٹرز کے ایک نمائندہ سیمپل سے 6 سیاسی شخصیات کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ ان میں سے کس کو ملک کا اگلا وزیراعظم منتخب کریں گے۔
سروے کے مطابق 42 فیصد نے کہا کہ وہ عمران خان کو اگلا وزیراعظم منتخب کریں گے، 28 فیصد نے شہباز شریف اور 14 فیصد نے بلاول بھٹو کے حق میں رائے دی۔ اسی طرح شاہد خاقان عباسی اور آصف علی زرداری کی 2,2 فیصد جبکہ شاہ محمود قریشی کی ایک فیصد رائے دہندگان نے حمایت کی۔ سروے میں 3 فیصد نے دیگر شخصیات کا نام لیا جبکہ 7 فیصد نے اس حوالے سے واضح موقف نہیں دیا۔