منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں رسہ کشی جاری ،18 آزاد اراکین اسمبلی اہم سیاسی جماعت میں شمولیت پر رضامند ،وزارت اعلیٰ کے 5مضبوط نام سامنے آگئے

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے، نمبر گیم میں برتری کیلئے آزاد امیدوار وں سے رابطے کر لئے گئے ،جبکہ تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ کامیاب ہونے والے 18 آزاد اراکین آج ( ہفتہ ) کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے،وزارت اعلیٰ کی دوڑ کے لئے بھی مختلف نام سامنے آ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں کم فرق ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی میں رسہ کشی جاری ہے تاہم آزاد امیدواروں کی جانب سے فیصلے کے بعد آج یا کل ( ہفتہ یا اتوار) واضح تصویر سامنے آ نے کا قوی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے بھی آزاد امیدواروں سے رابطے ہوئے ہیں ۔دوسری طرف پی ٹی آئی اور (ن) لیگ دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔ تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے 130 ارکان ہمارے پاس موجود ہیں ، حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی۔صوبائی اسمبلی سے کامیاب ہونے والے 18 آزاد اراکین آج ہفتہ کے روز عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔دوسری طرف تحریک انصاف کی حکومت بننے کی صورت میں وزارت اعلیٰ کے لئے مختلف نام زیر گردش ہیں جن میں عبد العلیم خان ،میاں محمود الرشید اور فواد چوہدری کے نام شامل ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چوہدری سرور بھی اس کے لئے اپنی سینیٹر شپ چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ۔ سیاسی حلقوں میں چوہدری پرویز الٰہی کے نام کو بھی زیر غور لائے جانے کے امکانات پر گفتگو کی جارہی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں حکومت بننے کی صورت میں حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کیلئے میدان میں اتارنے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر (ن) لیگ پنجاب میں حکومت بنانے میں ناکام رہی تو سعد رفیق کو قائد حزب اختلاف بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…