ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے بعد بالاخر بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کافیصلہ بھی سنادیا،جمہوری عمل کو جاری رکھنے کا اعلان،حلف نہ اُٹھانے کی تجویز مسترد، حکمت عملی سامنے آگئی‎

datetime 27  جولائی  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سارے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور مستعفی ہو جائیں،

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوا ہے اس لیے چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر استعفی دے دیں۔الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن 2018ء کو مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2013ء کے الیکشن کے مقابلے میں 2018ء میں بہتر پرفارم کیا ہے لیکن پھر بھی ہم ان الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہویت پسند ہے، ہم نے اپنی سیاسی پارٹی کی رائے جاننی تھی، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کو بھی سننا چاہیے، انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی الیکشن پر سخت تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی اپنے اجلاس کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکی۔پارلیمانی سیاست میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوری عمل کونہ چھیڑیں اور پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سارے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور مستعفی ہو جائیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…