اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ موسم گرما میں نزلہ زکام و بخار کا شکار رہتے ہیں تو دہی کو استعمال کرکے دیکھیں وہ ان تکلیف دہ امراض کی شدت کم کرنے یا ان سے بچاﺅ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ وینڈیربلٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق کے مطابق دہی میں پائے جانے والے انسان دوست بیکٹریا نزلہ بخار کی شکایت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق کے دوران جب ماضی کی 17 تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ یہ انسان دوست پرو بائیوٹیکس نامی بیکٹریا کسی عام دوا کے مقابلے میں زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ نزلہ بخار کسی الرجی خاص طور پر پولن پاﺅڈر کا نتیجہ ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں ناک، آنکھیں اور گلا وغیرہ سوج جاتے ہیں اور ان میں خارش بھی ہونے لگتی ہے تاہم دہی کے استعمال سے مرض کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نزلہ بخار میں دہی کے استعمال سے کوئی خاص مضر اثرات بھی صحت پر مرتب نہیں ہوتے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دہی میں پائے جانے والے بیکٹریا ممکنہ طور پر خوف کے سفید خلیات پر اثر انداز ہوتے ہیں جو کہ ہمارے جسمانی دفاعی نظام کے اہم ہوتے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
موسمی نزلہ اور بخار کا حل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































