ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایشیاء کپ ،دبئی کر کٹ سٹیڈیم پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کا منتظر

datetime 27  جولائی  2018 |

دبئی(آئی این پی) دبئی کرکٹ اسٹیڈیم ایشیا کپ کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کا منتظر ہے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15ستمبر سے یواے ای میں شروع ہوگا،گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا سنسنی خیز مقابلہ 19ستمبر کو شیڈول ہے،اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کے میزبان دبئی اسٹیڈیم کے منتظمین بڑی بے تابی سے میچ کا انتظار کررہے ہیں۔دبئی اسپورٹس سٹی کے

صدر خالد الزارونی نے کہاکہ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے میچ کیلئے ہم تیاریاں مکمل کررہے ہیں،توقع ہے کہ اسٹیڈیم میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ملے گی،آفیشلز اس کوشش میں ہیں کہ بڑے میچ کا انعقاد بہترین انداز میں ہو،ہم کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بہترین ماحول فراہم کریں گے۔یاد رہے کہ12سال کے طویل عرصے بعد یواے ای میں کوئی پاک بھارت میچ ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل2006میں ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں کے مابین2میچز کی سیریز ہوئی تھی جس میں کشمیری زلزلہ متاثرین کی امداد کیلیے فنڈز اکھٹے کیے گئے تھے،ایشیاکپ کا اولین ایڈیشن 1984میں شارجہ میں ہوا تھا،اس بار دبئی اسٹیڈیم میں فائنل سمیت 8 میچزکھیلے جائیں گے۔ابوظبی کا شیخ زید اسٹیڈیم5مقابلوں کا میزبان ہوگا،6ملکی ایونٹ کیلئے پاکستان، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم گروپ اے میں شامل ہوگی، گروپ بی میں سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان کو شامل کیا گیا ہے،کوالیفائنگ رانڈ29اگست سے 6ستمبر تک بھارت میں ہوگا، یواے ای، ہانگ کانگ،ملائشیا، نیپال، اومان اور سنگاپور میں سے سر فہرست ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت کا موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…