منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے ، آزاد امیدوار، پیپلزپارٹی اور ق لیگ کی حمایت کا دعویٰ ، عمران خان اگر ہمیں روکا تو پھر۔۔ مسلم لیگ ن نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا، حمزہ شہباز نےکپتان کو ساتھ ہی بڑا احسان بھی یاد دلا دیا

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں اکثریتی جماعت ے طور پر سامنے آئے ، حکومت ہم بنائیں گے، آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد ہماری ہم خیال، پیپلزپارٹی اور ق لیگ سے بھی بات کرینگے، اگر تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن نے روڑے اٹکائے تو ہم ان تمام کوششوں کو ایکسپوز کرینگے اور اس کا جواب دینگے، حمزہ شہباز کا پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق

مسلم لیگ ن کے رہنما اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالے عام انتخابات میں تمام تر دھاندلی کے باوجود مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور اس نے 129نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد یہ ہمارا حق ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنائیں ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد ان کی ہم خیال ہے جبکہ حکومت سازی کیلئے وہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ کیساتھ بھی بات کرینگے۔ حمزہ شہباز نے اس موقع پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2013کے الیکشن میں ہمیں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں آپ کو حکومت بنانے نہ دی جائے اور اس موقع پر ہمیں پیش کش بھی کی گئی تھی تاہم ہم نے آپ کے مینڈیٹ کو اس وقت تسلیم کیا اور آج ہم بھی یہی توقع رکھتے ہیں ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم تمام تر تحفظات کے باوجود اگر وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھ رہے ہیں تو ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہمیں بھی چلنے دیا جائے اور پنجاب میں ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور ایسے موقع پر بہتر یہی ہے کہ سیاسی طور پر ٹکرائو نہ ہو ۔ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے الیکشن نتائج کو مسترد کرنے اور اس پر اے پی سی کے حوالے سے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم اے پی سی میں شرکت کرینگے وہاں دیکھا جائے گا کہ کیا تجاویز سامنے آتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…