منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ حلقہ جس کا رزلٹ سب سے آخر میں آئے گا ،یہ حلقہ کونسا ہے اور یہاں سے کس جماعت کو بھرپور برتری حاصل ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں عام انتخابات کا ٹر ن آئوٹ 55فیصد رہا ۔ 2013میں منعقد ہونے والے انتخابات کی نسبت 2018میں بھی لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔ لمبی لمبی قطاریں اور ہر پولنگ اسٹیشن کچا کچ بھرے ہوئے تھے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 56 کا شمار پاکستان کے سب سے آخری رزلٹ دینے والے حلقہ میں ہو گا ، یہاں سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے

میجر طاہر صادق جو حلقہ این اے 55 اور پی پی 3 سے منتخب ہو چکے ہیں جنہوں نے اپنے حریف امیداور مسلم لیگ ( ن ) کے ملک سہیل کمڑیال سے آگے نظر آ رہے ہیںتاہم اس کا فیصلہ مکمل رزلٹ آنے کے بعد کیا جا سکے گا کہ یہاں کون فاتح قرار پایا ہے ۔ اس حلقہ سے 7 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جن میں تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق ، مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل کمڑیال ، تحریک لبیک پاکستان کے پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف ،،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، آزاد امیدواران سابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان آف کھنڈہ ، غلام اصغر ولد محمد اسلم سکنہ انجرأ جنڈ شامل ہیں یہ حلقہ جو تحصیل فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کی کل آبادی 9 لاکھ 22 ہزار 629 ہے جس میں کل ووٹرز 6 لاکھ 38 ہزار 937 جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 65 اور مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 872 پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 576 جن میں 137 مردانہ ، 130 زنانہ ، 309 مشترک جن میں پولنگ بوتھ کی تعداد 1919 جن میں 1035 مردانہ اور 884 زنانہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…