نیو یارک۔۔۔۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو بھارتی فوج کے خلاف استعمال کر رہا ہے تاکہ اس کی طاقت کو توڑا جاسکے۔کانگریس میں پیش کی جانے والی 100 صفحات پر مشتمل ششماہی رپورٹ میں پینٹا گون کاکہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گرد کارروائی کر رہے ہیں اور پاکستان انہیں بھارتی فوج کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ رواں سال مئی میں افغان صوبہ ھرات میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حلف برداری کی تقریب سے 3 روز قبل ہونے والا حملہ بھی اس سلسلے کی کڑی تھی، بعدا زاں امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ حملے میں پاکستانی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ ملوث تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حملے کے بعد اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے بھارت سے مضبوط تعلقات قائم کئے جائیں گے۔ رپورٹ میں بھارت کی مداح سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ انڈیا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا اور اس کے لیے بھارت افغانستان کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے۔دوسری جانب رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پڑوسی ملک نہ صرف بھارتی فوج کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے بلکہ عالمی دہشت گردی میں بھی اس کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری میں یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین عالمی دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے
اکستان بھارت کی طاقت توڑنے کیلئے عسکریت پسندوں کو استعمال کر رہا ہے پینٹاگون کا الزام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی
-
برطانوی حکومت سے پنشن لینے والی پاکستان کی آخری خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کر دی
-
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
-
اگلے مہینےمسلسل 3 چھٹیاں ،سرکاری ملازمین،طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
’میں نے 3 بار شیطان اور ایک بار جہنم کا دروازہ دیکھا‘ آنجہانی پوپ فرانسس کی خفیہ ڈائری سامنے آ گئی
-
بجلی صارفین ہوشیار! کل کئی گھنٹے بجلی بند رہے گی، شیڈول جاری
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی مزید سستی
-
پاکستان سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں بڑی کمی، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی
-
اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری! بینکوں کو اہم ہدایات جاری
-
کون سے یورپی ملک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط ختم کر دیں
-
سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت



















































