پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

الیکشن 2018کا سب سے بڑا اپ سیٹ، چوہدری نثار این کو اے 63اور پی پی 12سےپی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست مگر این اے 59میں ن لیگ کے گرفتار قمر الاسلام کی کیا پوزیشن ہے؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس الیکشن میں کئی بڑے اپ سیٹ سامنے آرہے ہیں، انہی میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حلقوں کے نتائج بھی شامل ہیں جہاں سے تحریک انصاف نے سابق وزیرداخلہ کو قومی و صوبائی نشستوں پر پچھاڑ دیا ہے۔ ،این اے63 پی ٹی آئی کے غلام سرور نے کامیابی سمیٹ لی ہےجبکہ صوبائی حلقے پی پی 12 سے تحریک انصاف کے واثق قیوم نےواضح اکثریت سے الیکشن جیت لیا ہے۔ غلام سرور نے حلقہ سے 64 ہزار 301 ووٹ حاصل کیے

جبکہ چوہدری نثار کو 48 ہزار 497 ووٹ ملے ۔ اس کے علاوہ چوہدری نثار کو صوبائی حلقے پی پی 12 سے بھی انتہائی حیران کن طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ صوبائی حلقے پی پی 12 سےچوہدری نثار نے 11ہزار 99 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے واثق قیوم نے 27 ہزار 351 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔دوسری جانب چوہدری نثار کے دوسرے حلقے این اے 59 کا تاحال نتیجہ سامنے نہیں آ سکاہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاں سے  ن لیگ کے امیدوار قمرالسلام کو برتری حاصل تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…