منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری اور شہباز شریف سے بات ہو گئی ہے، مولانا فضل الرحمان کا دھماکہ خیز اعلان، کل کیا کرنے والے ہیں؟ حیران کن صورتحال

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے الیکشن میں دھاندلی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی شدہ نتائج قبول نہیں کریں گے، اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی پر آصف علی زرداری اور شہباز شریف سے بات ہو گئی ہے،

دوسری جانب اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے الیکشن نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا، میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی سے پہلے ہمارے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر سات بجے سے رزلٹ آنا شروع ہوتے ہیں تو لاہور کے کسی حلقے کا سرکاری طور پر اعلان نہیں ہوا، ہمیں پورے پاکستان سے یہ شکایات آئیں کہ ہمیں فارم 45 نہیں دیا جا رہا، الیکشن کمیشن نے ایک گھنٹہ وقت بڑھانے کی درخواست قبول نہیں کی، ڈی جی خان میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا ہے ہم پاکستان کو تیس سال پیچھے لے گئے ہیں، آج جو کچھ پولنگ ایجنٹس کے ساتھ ہوا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، اوکاڑہ، لاہور اور کے پی کے میں فارم 45 کو ترس گئے، شہباز شریف نے کہا کہ میں یہ بات کہنے پر مجبور ہوں کہ ہم اس رزلٹ کو مسترد کرتے ہیں، لاہور میں ایاز صادق اور میرا بھی رزلٹ روک لیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ خیال تھا کہ الیکشن میں ووٹرز کو آزادانہ اظہار رائے کا موقع دیا جائے گا۔ شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دھاندلی پر تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…