پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کر کٹ میں نئی جدت لانے کی تیاریاں،100بالز فارمیٹ میں11کی بجائے12کھلاڑی شامل ہونگے، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)انگلینڈ نے2020سے ایک نیا مینز اور ویمنز ایونٹ شروع کرنے کا اعلان کررکھاہے، جس کو دی 100کا نام دیا گیا،اس میں ہر ٹیم 100بالز کھیلے گی۔ پہلے آخری اوور10گیندوں کا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی پھر اس کو5،5بالز کے20اوورز میں تقسیم کرنے کا منصوبہ سامنے لایا گیا۔اب ایونٹ کیلیے ایک اور جدت طرازی کا انکشاف ہواکہ فی سائیڈ12پلیئرز پر مشتمل ہوسکتی ہے

تاہم بیٹنگ اور فیلڈنگ کی اجازت صرف11پلیئرز کو ہی ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک پلیئر کو خالصتا اس کی مہارت کی بنیاد پر میدان میں اتارا جاسکے گا۔ ایسا ہی کچھ بیس بال میں ہوتا ہے جس میں ایک ماہر ہٹر کو بعد میں اسپیشلسٹ بولر یا پھر فیلڈر سے بدل دیا جاتا ہے۔12اے سائیڈ فارمیٹ کے تحت کوئی ٹیم ایسا اسپیشلسٹ بیٹسمین میدان میں اتار سکے گی جس کی فیلڈنگ اچھی نہیں، جوابی اننگز میں وہ اس بیٹسمین کو باہر بٹھاکر اس کی جگہ ماہر بولر یا فیلڈر کو کھلاسکے گی۔ اس سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ ماہر ہارڈ ہٹر دوسری چیزوں کی پریکٹس سے بچتے ہوئے صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرپائیں گے۔یاد رہے کہ اسی قسم کا تجربہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 2005اور2006 کے دوران 10ماہ تک کیا گیا جس میں ایک سپرسب ہوتا تھا، اسے بیٹنگ یا پھر بولنگ کیلیے میدان میں اتارا جاتا تھا مگر یہ تجربہ بری طرح ناکام رہا تھا۔دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیاکہ دی100ایونٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے مگر کسی چیز کو حتمی شکل نہیں دی گئی،اس حوالے سے ماہرین کا ایک خصوصی پینل کام جاری رکھے ہوئے ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…