این اے 62، غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج،شیخ رشید کو بڑی خوشخبری مل گئی

25  جولائی  2018

راولپنڈی(نیوزڈیسک)این اے 62، شیخ رشید کو بڑی خوشخبری مل گئی، تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد ایک حلقے سے انتخابات ملتوی ہونے کے بعد شیخ رشید کے دوسرے حلقے میں ن لیگ اور تحریک انصاف کی حمایت یافتہ عوامی مسلم لیگ میں زور کا جوڑ پڑ گیا ہے ،ابتدائی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 62مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیال چوہدری 722ووٹ لیکر پیچھے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید962ووٹ لیکر آگے ہیں ،

دریں اثناء این اے 125لاہور ،یاسمین راشد بمقابلہ وحید عالم، ن لیگ چھاگئی، ابتدائی نتائج میں دونوں کے ووٹوں میں اتنا زیادہ فرق کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،تفصیلات کے مطابق این اے 125 لاہور، چار پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا،پی ٹی آئی کی یاسمین راشد673ووٹ لیکر پیچھے جبکہ 2313ووٹ لیکر آگے ہیں ،دوسری جانب این اے 59راولپنڈی کے نتیجے نے سب کو حیران کردیا، ایک پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری، پی ٹی آئی کے غلام سرور81ووٹ لیکر آگے، ن لیگ کے قمر الاسلام کا 18ووٹ لیکر دوسرا نمبر جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثار10ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں ، این اے 129ن لیگ کے سردار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے عبدالعلیم خان میں سخت مقابلہ ،ابتدائی نتائج نے سب کو حیران کردیا،تحریک انصاف اور ن لیگ میں جوڑ پڑ گیا، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں کافی پیچھے رہ گئیں، لاہور کے این اے 129ن لیگ کے سردار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے عبدالعلیم خان میں سخت مقابلہ ، عبدالعلیم خان 9468 ووٹ لیکر پیچھے جبکہ سردار ایاز صادق 9846 ووٹ لے کر آگے ہیں، دونوں امیدواروں میں سخت مقابلہ جاری ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،

پاکستان کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل پورے ملک میں مکمل ہوچکاہے اورالیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا پر لگائی جانیوالی شام سات بجے سے قبل نتائج نشر نہ کرنے کی پابندی کی وجہ سے سات بجنے کے فوراً بعد ہی ملک بھر سے نتائج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا اس کے تحت نتائج میڈیا کو پابند کیاگیاتھا کہ

وہ شام سات بجے سے پہلے کسی بھی حلقے سے متعلق نتائج کو نشر نہیں کرسکیں گے، تازہ ترین نتائج کے مطابق این اے 95 میانوالی ون کے دو پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا ہے جہاں عمران خان 863ووٹ لیکر پہلے نمبرپر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبید اللہ خان 472ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق 7074 ووٹ لیکر پیچھے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل عمران خان 7224ووٹ لیکر آگے ہیں ،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام6بجے تک مقرر کئے گئے تھے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…