منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

این اے 125لاہور ،یاسمین راشد بمقابلہ وحید عالم، ن لیگ چھاگئی، ابتدائی نتائج میں دونوں کے ووٹوں میں اتنا زیادہ فرق کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)این اے 125لاہور ،یاسمین راشد بمقابلہ وحید عالم، ن لیگ چھاگئی، ابتدائی نتائج میں دونوں کے ووٹوں میں اتنا زیادہ فرق کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،تفصیلات کے مطابق این اے 125 لاہور، چار پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا،پی ٹی آئی کی یاسمین راشد673ووٹ لیکر پیچھے جبکہ 2313ووٹ لیکر آگے ہیں ،دریں اثناء این اے 59راولپنڈی کے نتیجے نے سب کو حیران کردیا،

ایک پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری، پی ٹی آئی کے غلام سرور81ووٹ لیکر آگے، ن لیگ کے قمر الاسلام کا 18ووٹ لیکر دوسرا نمبر جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثار10ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں ، دوسری جانب این اے 129ن لیگ کے سردار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے عبدالعلیم خان میں سخت مقابلہ ،ابتدائی نتائج نے سب کو حیران کردیا،تحریک انصاف اور ن لیگ میں جوڑ پڑ گیا، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں کافی پیچھے رہ گئیں، لاہور کے این اے 129ن لیگ کے سردار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے عبدالعلیم خان میں سخت مقابلہ ، عبدالعلیم خان 9468 ووٹ لیکر پیچھے جبکہ سردار ایاز صادق 9846 ووٹ لے کر آگے ہیں، دونوں امیدواروں میں سخت مقابلہ جاری ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،پاکستان کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل پورے ملک میں مکمل ہوچکاہے اورالیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا پر لگائی جانیوالی شام سات بجے سے قبل نتائج نشر نہ کرنے کی پابندی کی وجہ سے سات بجنے کے فوراً بعد ہی ملک بھر سے نتائج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا اس کے تحت نتائج میڈیا کو پابند کیاگیاتھا کہ وہ شام سات بجے سے پہلے کسی بھی حلقے سے متعلق نتائج کو نشر نہیں کرسکیں گے، تازہ ترین نتائج کے مطابق این اے 95 میانوالی ون کے دو پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا ہے

جہاں عمران خان 863ووٹ لیکر پہلے نمبرپر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبید اللہ خان 472ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق 7074 ووٹ لیکر پیچھے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل عمران خان 7224ووٹ لیکر آگے ہیں ،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام6بجے تک مقرر کئے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…