جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان بری طرح پھنس گئے، الیکشن کمیشن نے 30 جولائی کو طلب کر لیا

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن نے 30 جولائی کو طلب کر لیا ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کا کہا ہے تاکہ عمران خان ذاتی طور پر آ کر ووٹ کی رازداری کا خیال نہ رکھنے کی وضاحت کریں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی میڈیاٹاک کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیدیااور نوٹس لے لیا۔

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان این اے 53 میں بارہ کہو ڈھوک جیلانی پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پران کے ہمراہ زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی تھے عمران خان نے میڈیا سے براہ راست گفتگو کی جس پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ عمران خان نے ووٹ پر سب کے سامنے مہر لگا کراورمیڈیاٹاک کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا سے براہ راست ٹاک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔اس سے پہلے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جو خدمت نواز شریف نے کی کسی اورنے نہیں کی،بھارت کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے اور نواز شریف نے اسکا مقصد پورا کیا،اس لئے مودی کہتا ہے نواز شریف ٹھیک ہے پاکستانی عوام غلط ہے اور بھارتی میڈیا کو نواز شریف سے عشق ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے،ہمیشہ جنہوں نے سٹیس کوجاری رکھا انکے خلاف ووٹ دیں،جن دوپارٹیوں نے باریاں لیں ان کے خلاف ووٹ دیں،میںآخری گیند تک لڑوں گا،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج الیکشن کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ میرے لئے یا تحریک انصاف کے لئے نہیں اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے باہر نکلیں اورووٹ کاسٹ کریں،میں یہ نہیں کہتا کہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں آپ کسی کو بھی ووٹ کاسٹ کریں لیکن گھروں سے نکلیں اور قومی فریضہ سرانجام دیں۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہنا تھا کہ آج ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گھر جاؤں گا اور خدا سے یہ دعا کروں گا کہ پاکستان کے حق میں جو بہتر ہے آج الیکشن کا وہ نتیجہ آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…