ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی، شعیب ملک سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

datetime 25  جولائی  2018 |

لاہور (این این آئی)شاہد آفریدی، شعیب ملک سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی رواں برس کے آخر میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، راشد خان، کرس لین، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل بھی لیگ میں حصہ لیں گے۔ ٹی 10 لیگ دسمبر میں کھیلی جائے گی جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی منی ڈرافٹنگ کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے آئیکون کھلاڑیوں کے انتخاب کے علاوہ گزشتہ سکواڈز سے

چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھا، مین ڈرافٹنگ کی تقریب 2 ستمبر کو ہو گی جس میں فرنچائزز 11، 11 کھلاڑیوں کو چناؤ کریں گی، پختونز نے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈز نے ایوان مورگن اور کیریلا کنگز نے شعیب ملک کو برقرار رکھا، ڈیرن سیمی نے بنگال ٹائیگرز سے ناردرن واریرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے، کامران اکمل مراٹھا عریبینز، محمد عرفان پختونز، آصف علی بنگال ٹائیگرز، سہیل تنویر کیریلا کنگز، محمد حفیظ راجپوتس، وہاب ریاض ناردرن واریرز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…