جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

کیرن پولارڈ، ڈیرن براوو اور سنیل نارائن کیلئے ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں :چیف ایگزیکٹو کرکٹ ویسٹ انڈیز

datetime 25  جولائی  2018 |

کنگسٹن (این این آئی)کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوہنی گریو نے کہا ہے کہ کیرن پولارڈ، ڈیرن براوو اور سنیل نارائن کیلئے ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری تینوں کھلاڑیوں کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت ہوئی جو کافی مثبت رہی، کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ ٹیم میں واپسی کیلئے دروازے کھلے ہیں، رواں برس شیڈول ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارم کر کے دوبارہ کم بیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی

تیاریوں کے حوالے سے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں ان کے پاس اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کا موقع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں میں ٹیم کو اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت موجود ہے، ٹیم کو بھی اس وقت ان کی ضرورت ہے اور یقینی طور پر ان کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں دیکھ کر خوشی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…