لاہور(نیوز ڈیسک) نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج بھی حقیقی معاشرتی اور عوامی کرداروں پر مبنی ڈرامے بنائے جائیں تو وہ عوام کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں میں گلیمر کی زیادتی ڈراموں کو خراب کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں معاشرے کے حقیقی کرداروں سے فنکار اور ڈرامے کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا تھا مگر اب ذیادہ تر ٹی وی ڈراموں گلیمر کی زیادتی نے ڈراموں کے معیار کو متاثر کیا ہے۔