اسلام آباد،لاہور (این این آئی) قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے8حلقوں پرانتخابات ملتوی کئے گئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے2اورصوبائی اسمبلیوں کے6حلقوں پرانتخابات ملتوی کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق این اے60پرحنیف عباسی کی نااہلی کے بعدانتخاب ملتوی کئے گئے ٗ پی کے78پشاور،پی پی87میانوالی اورپی ایس87ملیرپرانتخاب ملتوی کئے گئے ۔
پی کے99ڈی آئی خان اورپی بی35مستونگ پربھی انتخابات ملتوی کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی103اوراین اے103فیصل آبادپرانتخاب ملتوی کئے گئے ۔دریں اثناء عام انتخابات 2018ء میں مجموعی طور پر 10کروڑ 59لاکھ 55ہزار 409پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس بار ووٹرز لسٹ میں شامل ہونے والے 2 کروڑ سے زائد نوجوان ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ دیں گے جو انتخابی نتائج میں اہمیت کے حامل سمجھے جارہے ہیں۔