بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

کامیاب دورے کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی کی تیاریاں ،ٹیم (آج) دبئی پہنچے گی

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)زمبابوے میں کلین سویپ کی اونچی اڑان کے بعد قومی شاہینوں نے وطن واپسی کا سفر شروع کر لیا، دبئی کے بعد تمام کھلاڑی و آفیشلز اپنے اپنے شہر پہنچیں گے، مرد میدان بلکہ فخر پاکستان فخر زمان کی پشاور آمد ہو گی۔زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد قومی کھلاڑی فاتح قرار پائے، پانچویں ون ڈے میں قومی ٹیم ایک سو اکتیس رنز سے فاتح بنی۔

پہلے کھیلتے ہوئے تین سو چونسٹھ رنز سکور کئے، میزبان زمبابوین دو سو تینتیس رنز تک محدود رہے۔ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کے ریکارڈ ہولڈر فخر زمان نے آخری میچ میں پچاسی رنز سکور کئے۔ سیریز میں سب سے زیادہ پانچ سو پندرہ سکور کا ایک اور عالمی کارنامہ انجام دے کر مین آف دی سیریز کا اعزاز پایا۔ٹورنامنٹ میں امام الحق نے سیریز کی تیسری اور کیرئر کی چوتھی سنچری سکور کی، پہلے نو ون ڈیز میں یہ معرکہ سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ بابر اعظم نے بھی تگڑہ سینکڑہ سکور کیا اور ایک سو چھ رنز پر ناقابل شکست رنز بنائے، اس اہم میچ میں بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے، چوالیس اننگز میں تھری فگر اننگز سے دنیا کے نمبر ٹو بیٹسمین بھی بن گئے، اس شاندار بلکہ یادگار جیت پر کپتان سرفراز خوشی سے نہال نظر آتے ہیں۔قومی ہیروز کامیاب دورے کے بعد واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، قومی کرکٹ ٹیم (کل)منگل کو وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی اور دبئی پہنچے گی ۔ قومی کرکٹرز دبئی سے اپنے اپنے شہر روانہ ہوں گے۔ کپتان سرفراز احمد(آج) شام کراچی اپنے گھر پہنچیں گے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے کرکٹرز(آج)شام دبئی سے پاکستان پہنچیں گے۔ بدھ کے روز ہونے والے عام انتخابات میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ دبئی میں ایک دو روز قیام کے بعد اپنے اپنے شہر لاہور، اسلام آباد، کراچی اور سیالکوٹ جبکہ فخر پاکستان ، فخر زمان پچیس جولائی کو صبح سات بجے پشاور پہنچیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…