بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹاس ختم کرنے کی تجویز، ای ین چیپل نے بھی مخالفت کردی

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی) آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے بھی ٹیسٹ سے ٹاس ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ای این چیپل نے کہا ہے کہ کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز کے لیے سب سے اہم ٹاسک بیٹ اور گیند کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا ہے اور وہ اس میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں، اب تیسرا فارمیٹ بھی اپنی جگہ بناچکا ہے اور لیے ان تینوں طرز کے درمیان توازن بھی قائم رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

انھیں اپنے کھلاڑیوں کو تینوں فارمیٹس کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی سہولت فراہم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں ناکامی کے بعد جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کا مطالبہ کیا، ان کی اس بات میں دم تب ہوتا جب وہ 126اور 73رنز پر آؤٹ نہ ہوئے ہوتے، جب آپ اتنا برا کھیلتے ہیں تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ وہ پہلے بیٹنگ کریں یا بعد میں۔ اس وقت ہوم ٹیم کی جانب سے جس طرح کی وکٹیں تیار کی جاتی ہیں ان کا جواب ٹاس ختم کرنا نہیں ہے، اگر کوئی کپتان اس طرح کی شکایت کرتا ہے تو اس کو خود بھی اس بات پر توجہ دینا چاہیے کہ ان کے گراؤنڈز میں کنڈیشنز متوازن ہوں، وہ ایک متوازن اٹیک منتخب کریں اور ایسے بیٹسمینوں کو میدان میں اتارا جائے جوکہ ہر قسم کی کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کرسکتے اور ان کی تکنیک بہتر ہو۔ای این چیپل کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ دور کے کرکٹرز کو فرسٹ کلاس لیول پر اپنی صلاحیتوں کو چمکانے کی سہولیات میسر نہیں تو پھر ان کا ٹیسٹ لیول پر مختلف کنڈیشنز میں کامیاب ہونا بہت ہی مشکل ہوگا۔ہمارے سامنے ویرات کوہلی اور جوئے روٹ کی مثال موجود ہے جوکہ اپنی صلاحیتوں کو چمکانے کیلیے بہت زیادہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلتے ہیں، اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جس مقدار میں ٹوئنٹی 20کرکٹ کھیلی جارہی اور جس طرح تیزی سے مختصر ترین فارمیٹ کی لیگز سامنے آرہی ہیں، اس میں کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس لیول پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع میسر آبھی سکے گا یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…