منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نسل پرستی کا سامنا کرنے پر جرمن اسٹار فٹبالر اوزل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آئی این پی) ترک صدر سے ملاقات پر تنقید سے مایوس اسٹار فٹ بالر مسعود اوزل نے جرمن فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ترک نژاد جرمن فٹبالر نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک طویل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے نسلی منافرت پر مبنی رویے کا ذکر کیا۔ مسعود اوزل نے لکھا کہ ان کے آبا اجداد کا تعلق ترکی سے ہے۔

اور ان کے دو دل ہیں، ایک ترکی اور ایک جرمنی میں دھڑکتا ہے۔جرمن فٹبالر نے بتایا کہ انہوں نے رواں سال مئی میں لندن میں ہونے والی خیراتی تعلیمی ادارے سے متعلق تقریب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور یہ ان کی دوسری ملاقات تھی، اس سے قبل انہوں نے 2010 میں برلن میں ترکی اور جرمنی کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ملاقات کی تھی۔مسعوز اوزل نے کہا کہ ان کی ترک صدر کے ساتھ تصویر کو جرمن میڈیا پراچھالاگیا اور مختلف رنگ دیا گیا، ان کے حوالے سے مختلف باتیں کی جانے لگیں یہاں تک کہ انہیں دھوکے باز اور جھوٹا کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات کا ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، اگر اس موقع پر کسی بھی ملک کا صدر ہوتا تو وہ اسی طرح ملتے جس پر وہ رجب طیب اردوان کے ساتھ ملے۔یاد رہے کہ 2018 کے فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم اپنے گروپ میچز میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور خاص طور پر جرمن میڈیا نے مسعود اوزل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…