جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شاہین ایئر پر پابندی کے باعث چین کے ائیرپورٹ پر سیکڑوں پاکستانی در بدر،دو بڑوں کی لڑائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، افسوسناک صورتحال

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) شاہین ایئر کی چین سے لاہور آنے والی پرواز 72 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث چین کے کینٹن ائیرپورٹ پر 300سے زائد پاکستانی محصور ہوکررہ گئے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شاہین ایئر کی بین الاقوامی پروازوں پر تمام سہولیات بند کررکھی ہیں جن میں بورڈنگ برجز، نیوی گیشن، جہاز کی ٹیک آف لینڈنگ اور پارکنگ سمیت تمام تر خدمات پر پابندی ہے۔

شاہین ایئر کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنے والے مسافر ہوٹلوں اور ائیرپورٹ کے لانج میں راتیں گزار رہے ہیں۔ پھنسے ہوئے مسافروں میں اسٹوڈنٹ اور کاروباری افراد شامل ہیں۔مسافروں نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وطن واپسی کے انتظامات کو ممکن بنائیں، اداروں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے دیارِ غیر میں ذلیل ہورہے ہیں، گھروالے پریشان ہیں اس مصیبت سے نجات دلوائی جائے۔ادھر شاہین ایئر کے ترجمان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو شاہین ائیر کی تمام سہولیات بحال کرنے کے احکامات دئیے ہیں، مگر سول ایوی ایشن تاخیری حربے استعمال کرکے توہینِ عدالت کی مرتکب ہورہی ہے، سول ایوی ایشن کے اس اقدام سے نہ صرف شاہین ایئر کو بلکہ قومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ سی اے اے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرشاہین ایئر کیلیے ایوو برج سروس بند کر چکا ہے، جس کے باعث شاہین ایئر لائن کے مسافروں کو بسوں کے ذریعے جہاز تک پہنچایا اور لایا جارہا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…