اسلام آباد(آئی این پی)عام انتخابات 2018میں عمران خان ، شہباز شریف ، بلاول بھٹو اور چوہدری نثارسمیت متعدد اہم رہنماایک سے زائد نشستوں کے لئے میدان میں اتریں گے ، عمران خان قومی اسمبلی کی 5،شہباز شریف 4قومی اور 2صوبائی ، بلاول بھٹو 3قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے ،شاہد خاقان عباسی،محمود خان اچکزئی،مولانا فضل الرحمان اور اعجاز الحق2 ،2نشستوں پر میدان میں اتریں گے ،چوہدری نثارعلی خان 2قومی
اور 2صوبائی ،چوہدری پرویز الہی2 قومی اورایک صوبائی ، میاں منظور وٹو2 قومی ایک صوبائی ، جمشید دستی قومی اسمبلی کی 4 اور ایک صوبائی جبکہ عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر الیکشن لڑیں گی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات2018میں مختلف سیاسی جماعتوں کے متعدد اہم رہنما ایک سے زائد نشستوں پر میدان میں اتر آئے ، مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 53 اسلام آباد اوراین اے 57پر انتخاب لڑیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں این اے 53 اسلام آباد ،این اے 95میانوالی،این اے 131لاہور،این اے 243کراچی ایسٹ اور این اے 35بنوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی تین نشستوں این اے 200لاڑکانہ ، این اے 246کراچی ساتھ اور این اے 8مالاکنڈ سے میدان میں اتریں گے ،سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان دو قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 59اوراین اے 63جبکہ دو صوبائی کے حلقوں پی پی 10اورپی پی 12سے میدان میں اتریں گے ۔ پاکستان تحریک کے رہنما غلام سرور خان قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59اوراین اے 63سے میدان میں اتریں گے ۔
مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہباز شریف قومی اسمبلی چارحلقوں این اے 132لاہور،این اے 192ڈیرہ غازی خان ،این اے 249کراچی ویسٹ اور این اے 3سوات جبکہ دو صوبائی کے حلقوں پی پی 164اور پی پی 165پر الیکشن لڑیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 156ملتان ،این اے 220عمر کوٹ اور این اے 221تھرپارجبکہ دو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی217سے میدان میں اتریں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کے چار حلقوں این اے 53اسلام آباد ،این اے 231سجاول ، این اے 25نوشہرہ اور این اے 161لودھراں سے الیکشن میں حصہ لیں گی ۔عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی قومی اسمبلی چار حلقوں این اے 182،185،184اور189اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 276سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ مسلم لیگ(ق) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی
قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 65 اور69جبکہ صوبائی حلقے پی پی 30سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری قومی اسمبلی کی نشست این اے 67جہلم اور صوبائی نشست پی پی 27سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 60اور62راولپنڈی سے انتخاب میں حصہ لیں گے ۔متحدہ مجلس عمل کے امیدوار میاں محمد اسلم قومی اسمبلی کے
دوحلقوں این اے 53اور54اسلام آباد سے میدان میں اتریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماطاہر صادق خان این اے 55اور56اٹک اور صوبائی نشست پی پی 3سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ مسلم لیگ ضیاکے سربراہ اعجاز الحق قومی اسمبلی کی دونشستوں این اے 167بہاولنگر اوراین اے 169سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنما سید ہارون احمد قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 184اور186جبکہ دو صوبائی نشستوں پی پی 272اور
پی پی275سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ میاں منظور وٹو قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 143اور144اوکاڑہ جبکہ صوبائی نشست پی پی 186سے میدان میں اتریں گے اسی طرح مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثنااللہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 106اورصوبائی نشست پی پی 113سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز قومی اسمبلی کی نشست این اے 124اورصوبائی نشست پی پی 146لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 38اوراین اے 39سے میدان میں اتریں گے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار اکرم خان درانی قومی اسمبلی کی نشست این اے 35اورصوبائی نشست پی کے 90سے الیکشن لڑیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشست این اے 25اور صوبائی نشست پی کے 61سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاورق ستار قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 245کراچی ایسٹ اور این اے 247کراچی ساتھ سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی کی دونشستوں این اے 263قلعہ عبداللہ اور این اے 265کوئٹہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجینئر امیر مقام قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 2سوات اور این اے 29پشاور جبکہ دوصوبائی نشستوں پی کے 2اور
پی کے 4سوات سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان قومی اسمبلی کی نشست این اے 21مردان اور صوبائی نشست پی کے 53سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر قومی اسمبلی کی نشست این اے 18صوابی اور پی کے 44سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی نشست این اے 131اورصوبائی نشست پی پی 168سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔)