جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دسمبر2017 سے روپے کی قدر مسلسل کم کی جا رہی ہے ،ڈالر کی اڑان نہ رکی تو ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا،انتہائی سنگین پیش گوئی کردی گئی

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور مرکزی بینک ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ کو روکنے کیلئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کریں ورنہ مہنگائی کا سونامی سارے ملک کو ڈبو دے گا۔روپے کی قدر میں چوتھی کمی کے بعد سے درامد کنندگان کو بھاری نقصانات ہوئے ہیں جبکہ سمندری راستے سے بہت سے درامدات ابھی ملک تک نہیں پہنچیں

جن کے ملکی بندرگاہوں تک پہنچتے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا خطرناک لہر آئے گی جس سے پاکستان کی تمام آبادی بری طرح متاثر ہو گی۔ کریم عزیز ملک نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ دسمبر2017 سے روپے کی قدر مسلسل کم کی جا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔ روپے کی قدر کم کرنے سے جس سے برامدات میں2.7 ارب ڈالر کامعمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ ضروری اشیاء اور خام مال کے درامدی بل میں اس سے کہیں زیادہ اضافہ ہو اورغیر ملکی قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔روپے کی بے قدری سے درامدات بھی مہنگی ہو گئی ہیں جو برامدات سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں۔ روپے کے زوال سے ملک میں افراط زر بڑھ گیا ہے جس سے عام آدمی متاثر ہوا ہے۔ اس سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا جس سے مسائل جنم لینگے۔انھوں نے کہا کہ تیل، ایل این جی اور خوردنی تیل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں معیشت کے چند شعبے بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں جن میں تعمیرات کا شعبہ شامل ہے جس سے درجنوں زیلی صنعتوں اور لاکھوں افراد کا مستقبل وابستہ ہے۔ روپے کے زوال سے سیمنٹ،سٹیل ، المونیم، شیشہ، رنگ و روغن اور

دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے تعمیراتی سرگرمیاں ماند پڑرہی ہیں جس سے جی ڈی پی بھی متاثر ہو گا۔انھوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری کا سارا ملبہ عوام پر نہ ڈالا جائے، بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے جبکہ بینکوں کا سود اور سیلز ٹیکس کم کیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے کسی حد تک محفوظ رکھا جا سکے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…