منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن سے پہلے رانا ثناء اللہ ،عابد شیر علی سمیت 31 لیگی رہنما بھی شکنجے میں آگئے ،آج طلب، ان پر کیا الزامات لگے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن )بغیر اجازت جلسہ کر نے ، کار ریلی نکالنے اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پررانا ثناء اللہ خاں، چوہدری عابد شیر علی سمیت مسلم لیگ (ن) کے 31رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری ڈپٹی کمشنرنے قیادت سے آج ) 23جولائی )جواب طلب کرلیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی طرف سے الیکشن ایکٹ2017ء کی شق 234کے تحت سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں

، چوہدری عابد شیر علی ، طلال بدر ، علی گوہر بلوچ ، شہباز بابر گجر ، میاں فاروق ، حاجی اکرم انصاری ، میاں عبدالمنان ، رانا افضل خاں ، محمد نواز ملک ، شیخ اعجاز احمد، شفیق احمد گجر ، میاں طاہر جمیل ، آزاد علی تبسم ، شعیب ادریس ، اکبر علی گجر ، عفت معراج ، رائے حیدر علی خان ، سکندر حیات جتوئی ، جعفر علی ہوچہ ، صفدر شاکر ، راؤ کاشف رحیم ، خالد پرویز گل ، اجمل آصف ، ظفر اقبال ناگرہ ، رانا اسرار احمد منے خاں ، رانا علی عباس ، فقیر حسین ڈوگر ، مہر حامد رشید اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) فیصل آباد شاہد محمود بیگ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ الفتح سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کی اجازت دی گئی تھی لیکن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر کیا گیا جس کی وجہ سے نہ صرف سڑکیں بلاک کی گئیں بلکہ امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہوئے ، شو کاز نوٹس میں ان رہنماؤں پر بغیر اجازت کار ریلی نکالنے ، پولیس احکامات نہ ماننے ، جلسہ کیلئے تین روز پہلے درخواست نہ دینے اور ترقیاتی کاموں کا اعلان کر نے کے الزامات لگائے گئے ہیں ، تمام افراد کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 23جولائی کو حاضر ہو کر اپنا جواب جمع کروائیں دوسری صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…