بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فائنل راؤنڈ شروع،نواز شریف کا ساتھ نبھانے کا وقت آ گیا ، گھر گھر‘ گلی گلی‘ محلے محلے پھیل جاؤ ،عابد شیر علی نے اعلان جنگ کردیا

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت ، امیدوار این اے 108 چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا‘ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ نبھانے کا وقت آ گیا ہے حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا شیخ رشید کا راستہ صاف کرنے کیلئے دی گئی ہے مگر باشعور عوام سب دیکھ رہے ہیں اس کا جواب 25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے دیں گے، سرفراز کالونی کے گھر گھر‘ گلی گلی‘ محلے محلے پھیل جاؤ ۔

اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں اور میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو جتوانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگادو تاکہ ہم میاں محمد نواز شریف‘ محترمہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو جیل کی سلاخوں سے باہر لا سکیں‘ ہم نے اپنے لوگ کی خدمت کی ہے مشرف دور میں یہاں سے کامیابی حاصل کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرفراز کالونی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ‘ چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی میاں ادریس شفیق ‘ شیخ علی‘ مرزا عدنان‘ میاں رضوان کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام کے شرکاء سے کیا‘ اس موقع پر سی سی چیئرمین میاں رشید احمد‘ سابق ٹکٹ ہولڈر ملک اصغر‘ میاں رضوان‘ مرزا عدنان‘ شیخ علی کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو پاکستان کے کونے کونے اور گلی کوچوں سے میاں محمد نواز شریف کے متوالے نکلیں گے اور اپنی ووٹ کی طاقت سے اس زیادتی اور ناانصافی کے خلاف شیر پر مہر لگا کر ثابت کریں گے کہ میاں محمد نواز شریف بے قصور ہیں انہوں نے کوئی کرپشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے۔جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ادریس شفیق‘ سی سی چیئرمین میاں رشید احمد‘ سابق ٹکٹ ہولڈر ملک اصغر‘ میاں رضوان‘ مرزا عدنان‘ شیخ علی نے کہا کہ 25 جولائی کا سورج میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا‘ سرفراز کاکالونی میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے انشاء اللہ ہم یہاں سے آپ کو ریکارڈ لیڈ سے جتوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی آپ کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…