جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انتخابات کے دن شکایات درج کرانے کے لئے فون اورفیکس نمبرزجاری

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دن شکایات واٹس اپ اورای میل کے ذریعے وصول نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فون اورفیکس نمبرزجاری کردیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کے دن شکایات کے لئے الیکشن کمیشن میں سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم قائم کر دیاجو25 جولائی کوصبح6 بجے سے کام کرنا شروع کر دے گا اور پولنگ کے وقت،گنتی سے لیکررات دیرتک مسلسل شکایات کی جاسکیں گی۔ڈی جی ایڈمن بریگیڈیئر(ر)نعیم اکبر کوکنٹرول روم کا انچارج مقرر کر دیا گیاہے۔

جبکہ ایڈیشنل ڈی جی شبرعباس مانیٹرنگ ٹیموں کے انچارج ہوں گے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دن شکایاتیں وصول کرنے اورمانیٹرنگ کے لیے 12 ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور شکایات فون اورفیکس نمبرکے ذریعے کی جاسکیں گی،الیکشن کے دن شکایات کے لیے 5 فون نمبرز جاری کردیے گئے ہیں جس میں فیکس کے ذریعے شکایات کے 3 نمبرزبھی شامل ہیں،0519210812-16 پرکالزکرکے شکایات درج کرائی جا سکیں گی اور 0519210809-11 پرفیکس کے ذریعے شکایات کی جاسکیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…