منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پروٹیز کرکٹ کو بھی داغدار کرنے میں بھارت ملوث نکلا؟ غلام بودی فکسنگ کیس میں کس کس کانام سامنے آگیا،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقی کرکٹ کو بھی داغدار کرنے میں بھارت ملوث نکلا، غلام بودی فکسنگ کیس میں 2بھارتی سہولت کاروں کے نام سامنے آگئے۔سابق جنوبی افریقہ کرکٹر غلام بودی کیخلاف کرپشن کیس پر پریٹوریا کی کمرشل کرائمز کورٹ میں کارروائی کا آغاز ہوچکا، وہاں پر جمع کرائے گئے کاغذات میں 2بھارتی باشندوں منیش جین اور عمران مسکان شنجی کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

اگرچہ اسٹیٹ نے بودی کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی، البتہ نہ صرف ان کا پاسپورٹ تحویل میں لے لیا گیا بلکہ انھیں ان پلیئرز سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا گیا جنھیں جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں فکسنگ پر اکسایا تھا۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوری 2016 میں بودی کو 20 برس کیلیے معطل کردیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے بتایا گیا کہ جین اور شمجی کا کردار سہولت کاروں کا تھا، انھوں نے پہلے بودی سے رابطہ کیا اور پھر انھیں بھارت کی غیرقانونی سٹہ مافیا سے ملوایا۔بودی نے جنوبی افریقی سیزن شروع ہونے سے 2ماہ قبل اگست 2015میں بھارت کا دورہ کیا، وہاں پر ان کی جین، شمجی اور سنڈیکیٹ کے ممبران سے ملاقات ہوئی۔ انھیں بتایا گیا کہ جو پلیئرز اسپاٹ فکسنگ میں حصہ لیں گے انھیں ایک میچ کے 44ہزار سے 52ہزار ڈالرملیں گے، اس کیساتھ تحفے میں قیمتی گھڑیاں بھی دی جائینگی، بودی کو پلیئرز کو کرپٹ بنانے کے عوض ایک میچ کے 11ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا۔وہاں سے واپسی پر بودی نے ڈومیسٹک ٹیم لائنز کے کھلاڑیوں کو شکار کرنے کی کوشش کی جہاں پر 2014-15کے سیزن میں اپنی آخری فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے سبب ان کے دوست موجود تھے، 6 میں سے 5 پلیئرز بودی کے بہکاوے میں آئے۔عدالت میں پیش کیے گئے کاغذات کے مطابق اگرچہ اس ایونٹ کا کوئی بھی میچ فکسڈ نہیں تھا تاہم ایسا کرنے کی کوشش ہوئی تھی۔ اس کیس کی سماعت اگلے ماہ ہوگی جس میں بودی بھی دوبارہ پیش ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…