ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہوں، ڈیوڈ وارنر

datetime 22  جولائی  2018 |

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہوں۔ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد وارنر کو کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک برس کی معطلی کا سامنا ہے، سزا ختم ہونے کے بعد ان کیلئے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانا چیلنجنگ ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دوری کی وجہ جو بھی ہو وہ تکلیف دہ ہوتی ہے، بلاشبہ یہ مشکل وقت ہے لیکن معطلی کے عرصے کے دوران میری کوشش ہے کہ فارم اور فٹنس کو برقرار رکھ سکوں تاکہ میرے لئے کم بیک کرنا آسان ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتا ہوں ورنہ شاید ریٹائر ہو چکا ہوتا اسلئے میں ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے سخت محنت اور سرتوڑ کوشش کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…